تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی سے شکوہ

جنگ نیوز -
لاہور…اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے فکس ہونے کی خبر اور اس پر تحقیقات کے آئی سی سی کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا ہے اور اس نے معاملہ پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے ہفتے کی شام آئی سی سی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر اس کے پاس پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں فکسنگ سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے شیئر کرے۔ خط میں پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ بھی شکوہ کیا ہے کہ اگر اس کو میچ سے قبل کوئی ثبوت ملے تھے تو اسے پریس ریلیز جاری کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرنا چاہئے تھی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورد نے معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے معلومات شیئر نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مایوسی ہوئی ، ترجمان نے مزید کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں کرکٹ کی سلامتی کیلئے نقصان دہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.