5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستانی کرکٹر پرایک اور حملہ،فواد عالم پرویزا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
جنگ نیوز -
لندن…دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹرز کیلئے ہر روز ایک نیا مسئلہ جنم لے رہا ہے ، کبھی اسپاٹ فکسنگ ، کبھی ڈوپ ٹیسٹ تو کبھی کچھ اور مسئلہ، ان پلیئرز کے لئے درد سر بنتا ہے ، تازہ مسئلے میں پاکستانی کرکٹر فواد عالم وزٹ ویزا پر کلب کرکٹ کھیلنے کے الزام کا شکار ہیں ۔ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کے امیگریشن حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ فواد عالم نے کس طرح ای سی بی پریمیئر لیگ میں ایک مقامی کلب اسپا کی جانب سے کرکٹ کھیلتے رہے، اس سلسلے میں کلب حکام سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔ برطانوی قوانین کے مطابق ، اوور سیز اسپورٹس مین کیلئے مخصوص اسپورٹس ویزا جاری کیا جاتا ہے ، وزٹ ویزا یا اسٹڈی ویزا پر پروفیشنل اسپورٹس کھیلنے والے کھلاڑی اور اس کو ہائیر کرنے والے کلب دونوں کیخلاف کارروائی ہوتی ہے ، دوسری جانب فواد عالم کا کہنا ہے کہ ان پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام درست نہیں ، وہ اسپورٹس ویزا پر ہی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ۔