5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فکسنگ میں انگلینڈ کا کوئی کرکٹر ملوث نہیں،آئی سی سی کا انگلش بورڈ کو جواب
جنگ نیوز -
لندن…انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اوول میں پاکستان کیخلاف ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں ہونیوالی مبینہ فکسنگ میں انگلینڈ کا کوئی کرکٹر ملوث نہیں، ہفتے کو انگلش کرکٹ بورڈ کے بورڈ اجلاس کے بعد جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے آئی سی سی سے معاملہ کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم آئی سی سی نے فکسنگ سے متعلق کوئی شواہد نہیں دئیے ، آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ اپنا کام کررہا ہے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ کو یہ آگاہ کیا گیا ہے کہ فکسنگ کے الزام میں اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کے دائرے میں انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ای سی بی کے رابطہ کرنے پر آئی سی سی نے تیسرے ایک روزہ میچ میں کسی بھی قسم کی فکسنگ کی تصدیق نہیں کی لیکن انگلش کرکٹ بورڈ اس معاملہ پر اپنی زیرو ٹولرینس پالیسی کو اپنائے گا اور کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ہر اقدام کو سپورٹ کرے گا ۔