5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان کیخلاف سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی،کرکٹ جنوبی افریقہ
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…کرکٹ ساؤتھ افریقا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی ،سیریز منسوخ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو جیرالڈ میولا نے برطانوی اخبار کے اس دعوے کو غلط قرار دیا کہ جنوبی افریقا کے کھلاریوں نے پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے پرتحفظات کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے جس کی منظوری تمام ممبر ممالک نے دی ہے۔ اس لیے سیریز منسوخ ہونے کاکوئی جواز نہیں ،جہاں تک میچ فکسنگ کے معاملات کاتعلق ہے تو آئی سی سی، اینٹی کرپشن یونٹ کے ذریعے تحقیقات کررہی ہے۔پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز اکتوبر نومبر میں دبئی اورابوظہبی میں کھیلی جائیگی، یہ سیریز دو ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اورایک ٹی ٹوینٹی میچ پرمشتمل ہے۔