5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رکی پونٹنگ کی زیر قیادت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . رکی پونٹنگ کی زیر قیادت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سخت سکیورٹی میں بھارت پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوئی،دورے پر آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گی جس کے بعد3ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں کامیابی آسٹریلوی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں کھوئی ہوئی پہلی پوزیشن واپس دلا دے گی۔