تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اعجاز بٹ کے الزامات پر برطانوی کرکٹ حکام کا بند کمرے کا اجلاس

جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . اعجاز بٹ کی برطانوی کرکٹ کے بارے گفتگو نے برطانیہ کے کرکٹ حلقوں کو سیخ پا کر دیا ہے ۔کرکٹ کے سربراہان آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے صبح سے بند کمروں میں اجلاس کر رہے ہیں۔برطانوی اخبار’دی میل‘ کے مطابق اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سازش کے تحت کھیل سے باہر کرنے کے لیے الزام لگا ئے جا رہے ہیں،پاکستان نے میچ فکسنگ تنازعات کو مسترد کر نے پربرطانوی کرکٹرز انتہائی غصے میں ہیں۔اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے متنازعہ چیئرمین اعجاز بٹ نے برطانوی کرکٹ پرایک غیر معمولی حملہ کیا ہے۔اخبار کے مطابق اعجاز بٹ کی باتوں نے برطانیہ میں میچ شروع ہونے سے کچھ گھنٹوں قبل کافی ہلچل مچا دی ہے۔برطانوی چیفس آئندہ اقدام کے لیے آج بند کمروں میں اجلاس کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں تاہم ان تما متنازعہ باتوں کے باوجود میچ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.