تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

انگلش کرکٹ بورڈ کا اعجاز بٹ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

جنگ نیوز -
لندن....انگلش کرکٹ بورڈ اورکھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ کے بیان کویکسر مسترد کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کیاہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق بورڈ اورکھلاڑیوں میں اعجاز بٹ کے بیان پر تشویش پائی جاتی ہے،ای سی بی کاکہناہے کہ اعجاز بٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراؤس نے کہاکہ اعجازبٹ کے ریمارکس حیران کن ہیں جس پرکھلاڑیوں میں مایوسی پائی جاتی ہے،وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ انگلینڈ کاکوئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں ،تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.