5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لارڈز میچ جیت کر قومی کرکٹ ٹیم دباؤ سے نکل آئی ہے،اقبال قاسم
جنگ نیوز -
پشاور....پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین اقبال قاسم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دباؤ سے نکل آئی ہے، آخری ون ڈے میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا اور پاکستان آخری میچ جیت کر سیریز بھی جیت سکتا ہے۔ پشاور میں ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو میں اقبال قاسم نے کہا کہ شاہد افریدی نے شاندار کپتانی کی،تمام کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔ اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا کردار انتہائی مایوس کن رہا۔ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ساری کوتاہی ٹیم مینجمنٹ کی ہے انہیں اخباری بیانات کا ڈٹ کر جواب دینا چاہئے تھا جو وہ نہیں کر سکے۔ایک سوال کے جواب میں اقبال قاسم نے کہا کہ آئی سی سی کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اسے پاکستان کی حمایت کرنی چاہئے۔