تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستانی ٹیم کا دورہ پروگرام کے مطابق ہوگا، نیوزی لینڈکرکٹ

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…نیوزی لینڈ کرکٹ نے اِس سال پاکستان ٹیم کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹیں سودمند ثابت نہیں ہوئیں اور میچ فکسنگ اسکینڈل میں گھری مہمان ٹیم کی آمد پر عوامی ردعمل کا خدشہ موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو Justin Vaughan نے مقامی اخبار کو انٹرویو میں برطانوی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے اِس تاثر کو رد کردیا کہ پاکستانی ٹیم کے ٹور کو منسوخ کرنے اور متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز یا سری لنکا کی ٹیم کو دعوت دینے پر غور ہورہا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت طے شدہ ہے۔ اور اِس میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اِس لیے پاکستان ٹیم کا دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ پاکستان ٹیم دسمبر کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی۔ جو اگلے سال فروری کے آغاز تک جاری رہے گا۔ Vaughan کا کہنا تھا کہ کیوی فینز کا رویہ میچ فکسنگ الزامات کی زد میں آئی پاکستانی ٹیم کے ساتھ کس طرح کا ہوگا اور میچز دیکھنے میں انکی کتنی دلچسپی ہوگی اس بات پر تشویش موجود ہے۔تاہم کیوی مداحوں کی دلچسپی اپنی ٹیم کو کھیلتے دیکھنے میں لازمی ہوگی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.