تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور کوچ میں اختلافات پیدا ہوگئے ،ذرائع

جنگ نیوز -
ساؤتھمپٹن ... کرکٹ ٹیم کے سینیر کھلاڑیوں اور کوچ وقار یونس کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم کی شکست کی ایک وجہ کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان اور منصوبہ بندی نہ ہونا بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ نے قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کو ہدایات دی تھیں کہ وہ صرف کھلاڑیوں کے کوچنگ کے معاملات پر توجہ دیں اور ٹیم کے معاملات میں زیادہ مداخلت نہ کریں،مگر کھلاڑیوں کے سلیکشن میں بھی کوچ کی مداخلت ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سینیرکھلاڑیوں کو ساتھ لے کرچلنے کے خواہشمند ہیں جب کہ کوچ جونیئرکھلاڑیوں کو آگلے لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاریونس نے ابتدائی دو میچوں میں عبدالرزاق کو جان بوجھ کرڈراپ کیاتھا۔اور وہ صرف کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر توجہ دے رہیں ہیں جب کہ میچز کی تمام منصوبہ بندی کپتان شاہد آفریدی نے کی ۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان جاکر پی سی بی کے چیئرمین سے تمام معاملات پر کھل کر بات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.