تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور ... . .. .. .. پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوٹیسٹ ، دو ٹی 20 میچز جبکہ انگلینڈ کے خلاف چارٹیسٹ ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی 20 میچزپر مشتمل سیریز کھیلی ۔ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم نے دو نوں ٹی 20میچز اور ایک ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ کیخلاف اسے ایک ٹیسٹ اور دوایک روزہ میچوں میں کامیابی نصیب ہو ئی ۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کرکٹ کھلاڑیوں کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کر دیا گیا تھا تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ کافی مشکل تھاجس میں کچھ ناکامیاں اور کچھ کامیابیاں ملیں جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور غور کرنے کا موقع ملا۔ٹیم کوچ کا کہنا تھا کہ دورہ انگلستان کے دوران ٹیم کو فٹنس کے مسائل رہے ۔انھوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے پلئیرز آنے چاہیں ۔وقار یونس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ دن آرام کے بعد کرکٹ بورڈ اور پلئیرز کے درمیان اہم میٹنگز متوقع ہیں جس میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا اور ٹیم کو ری سیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔لاہور ائیرپورٹ آنے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل ،عمر اکمل،شعیب اختر،محمد یونس،محمد حفیظ،عمر گل،عبدالرزاق،کوچ وقار یونس،اسسٹنٹ کوچ اعجاز احمد،اور ٹرینر ڈیوڈ ڈائر شامل ہیں




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.