5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کو نامعلوم افراد کی سنگین نتائج کی دھمکیاں
جنگ نیوز -
لاہور…سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو اسلام آباد میں بعض نامعلوم افراد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، جیو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہو ئے سرفراز نواز نے کہا کہ وہ معمول کی واک پر تھے کہ پیچھے سے کچھ لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ زیادہ بیان بازی نہ کیا کریں ، مڑ کر نہ دیکھیں اگر مڑ کر دیکھا تو ان کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔سابق ٹیسٹفاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دھمکیاں سٹہ بازوں کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سے ملی ہیں۔ سرفرانوازنے کہا کہ وہ اس وقت پولیسکو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں