تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یاور سعید قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر کے عہدے سے فارغ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاورسعید کی درخواست پر انہیں منیجر کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا ہے جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی نے مستقبل کی ٹیموں کے لئے تبادلہ خیال کیا ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اورٹیم کے منیجریاورسعید بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کے لیے صبح دس بجے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، ملاقاتوں کا سلسلہ خاصا طویل رہا ۔بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے موجود تھے،لیکن چھ گھنٹے انتظار کے باوجود چیف سلیکٹر محسن خان اوریاور سعید نے ان کا سامنا نہیں کیابلکہ جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور نے مختصر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ منیجر یاور سعید نے دورہ انگلینڈکی رپورٹ توپیش نہیں کی لیکن انہیں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔جنرل منیجر ندیم سرور نے کا کہنا تھا کہ کامران اکمل ۔ محمد یوسف ، محمد آصف ، سلمان بٹ اور محمد عامر بھی پی سی بی ہیڈکوارٹر آئے ۔ لیکن اس دوران ان کی بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں نہیں ہو ئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نجی کاموں کے سلسلے میں آئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.