5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سرگودھا ،کرکٹر محمد آصف کی مہندی کی تقریب ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں کرکٹر محمد آصف کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں محمد آصف تو شریک نہ ہوسکے مگر ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاؤن میں کرکٹر نوید لطیف کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد آصف کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد حفیظ، مصابح الحق اور دیگر نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، تاہم دل چسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوگئی جب رات گئے انتظار کرنے کے باوجود محمد آصف تقریب میں شرکت کے لئے نہ آسکے اور انہوں نے منتظمین کو فون پر آگاہ کیا کہ لاہور میں شادی کی تقریب کی وجہ سے وہ مہندی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔