5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کنٹریکٹ کے15کھلاڑیوں کا اعلان
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…ویسٹ انڈین کرکٹرز کرس گیل، ڈوائن براوو اور کیرون پولارڈ نے اپنے کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے ، دوسری جاب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ کے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں صرف ایک پلیئر کو اے کیٹیگری دی گئی ہے۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ کرکٹرز کرس گیل اور براوو کو اے کیٹیگری جبکہ پولارڈ کو سی کیٹیگری کا کینٹریکٹ آفر کیا گیا تھا لیکن تینوں پلیئرز نے اس کنٹریکٹس کو مسترد کردیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ قبول کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ پلیئرز کا فیصلہ کرکٹرز ایسوسی ایشن اور بورڈ کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہے ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ پر سائن کرنے والے پندرہ پلیئرز کے نام جاری کردیے ہیں جس کے تحت صرف شیونرائن شندرپال کو اے کیٹیگری ملی ہے جبکہ سلیمان بین اور ڈیرن سامی کو بی کیٹیگری کا کنٹریکٹ ملا ہے