5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
جنگ نیوز -
لاہور ... پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد آصف کی بارات آج ثناہلال کو لینے کے لیے لاہور ڈیفنس میں ایک شادی ہال پہنچی تو پھولوں سے انکا استقبال کیا گیا ۔ محمدآصف اور ثنا ہلال کا نکاح چھ مہینہ قبل لاہور میں ہوا تھا۔ شادی کی تقریب میں محمد آصف کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سلمان بٹ، عمر اکمل، کامران اکمل، مصباح الحق اور محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔