5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
قومی ویمن کرکٹ ٹیم چیلنج کپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ
جنگ نیوز -
لاہور ... قومی ویمن کرکٹ ٹیم ساوتھ افریقہ میں ہونے والے ویمن چیلنج کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔ ساؤتھ افریقہ میں 06اکتوبر سے 16اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلامیچ 06اکتوبرکو آئر لینڈ کیخلاف ہوگا۔ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا کا کہنا تھا کہ وویمن چیلنج کپ میں سری لنکا ،ساوتھ افریقہ اور بھارت سے سخت مقابلہ ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ یہ ٹورنا منٹ ایشیاگیمز کے لئے بھی معاون ثابت ہوگا ۔ لاہور ائیرپورٹ پر قومی وویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بہت ہائی ہے اور نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل ہونے سے ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے ہم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس سے پاکستان میں خواتین میں کھیلوں کومزید فروغ ملے گا۔