تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اگلے 6 ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ،محمد حفیظ

جنگ نیوز -
لاہور…ٹیسٹ کرکڑ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اگلے چھ ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ، اس لئے تمام کھلاڑی فٹنس پر بھرپورتوجہ دے رہے ہیں ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے آل راؤنڈر نے کہا کہ ان دنوں نہ تو ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے اور انٹر نیشنل کرکٹ میں بھی بریک ہے، اس لیئے کھلاڑیوں کے پاس فٹنس کو بہتر بنانے کا سنہری موقع ہے اور تمام کھلاڑی اس موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تیکنیک کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ اگر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی موقع دیا گیا تو وہ انگلینڈ سیریز سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.