تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

انگلش کرکٹ بورڈ سے غلط فہمی دور ہوگئی، اب کوئی تنازع نہیں، اعجاز بٹ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا کے سامنے پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے ایک بیان پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوگئی ہے، دونوں بورڈز کے درمیان اب کوئی تنازع نہیں، انگلینڈ نیوٹرل وینیو کی سہولت فراہم کرتا رہے گا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔آئی سی سی کے تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ کھیل کو ہر قسم کی سٹے بازی سے پاک کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.