5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستانی کرکٹرز کی معطلی کیخلاف اپیل کی سماعت دوحہ میں ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی . . . اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹرز کی عارضی معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت30اور31اکتوبر کو قطر کے شہر دوحہ میں ہوگی۔ایک اعلامئے کے مطابق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے کمشنر مائیکل بیلوف پر مشتمل ایک رکنی پینل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کرے گا۔ آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کی وجہ سے کرکٹرزمحمدعامر، محمدآصف اورسلمان بٹ کو لارڈز ٹیسٹ کے بعد عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی اپیل عارضی معطلی کیخلاف ہے اور ان پر کسی قسم کی حتمی پابندی کا امکان نہیں۔