5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان
جنگ نیوز -
جمیکا…ویسٹ انڈیز نے پاکستان اے کیخلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز سر ویون رچرڈز کرکٹ گراؤنڈ میں5 اور6 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔سیریز کے تین ایک روزہ میچز میں9،11 اور14 نومبر کو ہوں گے جبکہ پہلا غیرسرکاری ٹیسٹ میچ18نومبر سے21نومبر اور دوسرا میچ24 سے27 نومبر تک سینٹ ونسنٹ میں کھیلا جائیگا۔ ٹیم کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کریں گے جبکہ ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے خرم منظور اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔