تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

چنائی کی وکٹ ورلڈ کپ کیلئےغیرمعیاری ہے، اسمتھ

اردو ٹائمز - جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کےکپتان گریم اسمتھ نےچنائی کی وکٹ کو ورلڈ کپ ایونٹ کے لئےغیرمعیاری قراردے دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ وارم اپ کے سلسلےمیں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم کی جس وکٹ پرمیچ کھیلا گیا وہ عالمی معیار کے مطابق نہیں تھی ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران پچیں بہتر بنانےپرتوجہ دینی ہوگی۔ اسمتھ کےخیال میں وکٹ پرزیادہ محنت نہیں کی گئی تھی، اس پچ پراسپنرز کوتوبہت زیادہ مدد مل رہی تھی لیکن بیٹسمینوں اور فاسٹ بولرزکیلئےاس میں کچھ نہیں تھا۔ انہوں نےکہا کہ میگاایونٹ کے لئےانڈر پری پریڈوکٹ کھلاڑیوں کیلئےخطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.