تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:21

اپنےپلان میں ناکام نہیں ہواوقار یونس

جیو نیوز - ڈھاکا........پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلان میں ناکام نہیں ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کھیل پیش کرنے کیلئے مزید وقت لگے گا۔کھلنا میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا کہ عمدہ کھیل کا کریڈٹ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جاتا ہے لیکن یہ سمجھنا کہ ہماری پلاننگ ناکام ہوئی ہے درست نہیں۔انھوں نے کہا کہ سینئرکھلاڑیوں کے جانے سے خلا پیدا ہوا بدقسمتی سے کوئی بھی برا کھیلے مگر ملبہ کوچ پر ڈال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا سعید اجمل طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیل کر اپنی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.