تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:31

پی سی بی کو قذافی اسٹیڈیم کا پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم

جیو نیوز - لاہور.........لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم کا پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیکس استثنا کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے بھجوائے گئے پراپرٹی ٹیکس کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں پی سی بی کوقذافی اسٹیڈیم پر پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پراپرٹی ٹیکس پر استثنا صرف اُن سرکاری عمارتوں پر لاگو ہوتا ہے جو حکومتی کنٹرول میں ہوں،قذافی اسٹیڈیم پلے گراؤنڈ کی تعریف میں نہیں آتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.