تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:17

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19مئی کو پاکستان آئے گی :پی سی بی

جیو نیوز - لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پہلی ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم پاکستان آئے گی۔ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنے 19مئی کو لاہور پہنچے گی، پہلے ٹی ٹوئینٹی میچز ہوں گے جو 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26، دوسرا 29اور تیسرا میچ 31مئی کو ہوگا، تمام میچز لاہور میں ہوں گے، مہمان ٹیم یکم جون کو اپنے وطن لوٹ جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کے مطابق زمبابوے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.