تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:43

کھلناٹیسٹ: بنگلا دیش اور پاکستان کا میچ ڈرا کی جانب گامزن

جیو نیوز - کھلنا .....بنگلا دیش نے چوتھے دن کے اختتام پر دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 273رنز بنالئے ہیں ۔میزبان ٹیم کو پاکستان کی 296رنز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 23رنز درکا ر ہیں۔بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگ میں دونوں افتتاحی بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں ۔تمیم اقبال 138اور امرالقیس 132رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔آج صبح پاکستان نے 537رنز 5آوٹ پر اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم 628رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی ٹیم کی واضح برتری کے بعد میچ کے نتیجہ خیزمرحلے میں داخل ہوگیا تھا ،مگر بنگلا دیشی بلے بازوں نے پر اعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے 61اوورز میں 273رنز بنالئے ،جس کے بعد میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔آج پاکستان کی طرف سے پہلی وکٹ سرفراز احمد کی گری جو 82رنز بناکر آوٹ ہوئے،وہاب ریاض بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد اسد شفیق بھی 83رنز بناکر کریز چھوڑ گئے ۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے 224رنز کی اننگ کھیلی ،اس دوران انہوں نے 23چوکے اور 3چھکے بھی مارے ۔کپتان مصباح الحق 58رنز ،یونس خان 33 ،سمیع اسلم 22،یاسر شاہ 13اور ذولفقار بابر اسکور میں 11 رنز کا اضافہ کرکے آوٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے6جبکہ شواگاتاہوم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی برتری کے دفاع میں بالنگ چل نہ سکی ،جنید خان،وہاب ریاض ،یاسر شاہ ،محمد حفیظ اور ذولفقار بابر پر مشتمل مضبوط بالنگ لائن بنگلا دیش کے افتتاحی بلے بازوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.