تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 15:15

کھلنا ٹیسٹ : پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ ہار جیت کے بغیر ختم

جیو نیوز - کھلنا .....پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ہے۔دوسری اننگ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے 296رنز کی برتری کے جواب میں پانچویں دن کے اختتام تک 6وکٹوں کے نقصان 555رنز بنائے ۔آج کے دن کی خاص بات بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال کی پہلی ڈبل سنچری رہی ۔میچ کے آخری روز بنگلا دیش نے 273رنز بغیر کسی نقصان کے اننگ کا آغاز کیا تو عمر القیس 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوئے ۔دونوں افتتاحی بلے بازوں نے 312رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی ۔میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔مومن الحق 21 رنز بناسکے ۔اسی دوران تمیم اقبال نے 17چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنائی ،وہ ڈبل سنچری بنانے والے بنگلادیش کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں،انہیں شاندار کھیل پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ۔چائے کے وقفے پر دونوں کپتانوں کی رضا مندی سے جب کھیل ختم کردیا گیا ۔دوسری اننگ میں بنگلا دیش کی طرف سے محمود اللہ 40،مشفق الرحیم صفر،سومیا سرکار33،رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ کھیل کے میچ کےا ختتام تک شکیب الحسن 76اورشواگتا 20رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ نواں ٹیسٹ مقابلہ تھا جب بنگلا دیش ٹیسٹ میچ بچانے میں کامیاب رہا ہے اس سے قبل کھیلے جانیوالے آٹھ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم فاتح رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.