2 مئی 2015
وقت اشاعت: 16:3
چار ملکی ہاکی سیریز:آسٹریلیا نے پاکستان کو چھ صفر سے شکست دیدی
جیو نیوز - ہوبارٹ......چار ملکی ہاکی سیریزمیں آسٹریلیا نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی، پاکستان ٹیم کوئی گول نہ کرسکے۔ ہوبارٹ میں جاری چار ملکی سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف چھ گول کئے۔ آسٹریلوی ٹیم میچ کے ہر کواٹر میں پاکستان کے خلاف گول کرتی چلی گئی، نہ پاکستان کی دفاعی لائن ان حملوں کو روک سکی نہ ہی فاروڈ لائن گول کرنے مین کامیاب ہوئی یوں پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ ہی صفر کے مقابلے میں 6گول سے ہار گئی۔