25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
آئرلینڈ کو شکست دیکرکم بیک کرینگے، شکیب الحسن
اردو ٹائمز - بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم گروپ بی کے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیکر میگاایونٹ میں کم بیک کریں گے۔ کھلاڑی آئر لینڈ کے خلاف میچ کے لئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہیں۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آئر لینڈ بھی بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ کے میچوں میں شکست دے چکی ہے۔ تاہم اس سے ٹیم کی کارکردگی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ آئر لینڈ ٹیم نے بنگلہ دیش کو2007 کےعالمی کپ میں 74 رنز اور2009 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 6 کھلاڑیوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ بی کا میچ آج شہر بنگال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔