تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

مدِمقابل ٹیمیں ہمیں کمتر نہ سمجھیں

بی بی سی اردو - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے مدمقابل ٹیموں کو خبردار کیاہے کہ ان کی ٹیم کو کسی صورت بھی کمتر نہ سمجھا جائے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ میچ فِکسنگ سکینڈل نے پاکستان کو نقصان تو پہنچایا ہے مگر ان کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، وہ بڑا ایونٹ جیتنے کے لیے بیتاب ہیں تاکہ پاکستانی کرکٹ اپنا وقار واپس لا سکے۔

’میرے خیال میں ہم اس وقت نہایت دشوار صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔‘

شاہد آفریدی نے کہا ’ہمیں معلوم ہے کہ ورلڈ کپ ہمارے لیے اور ملک کے لیے کتنا اہم ہے۔ مدِمقابل ٹیموں کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ ہمیں کمتر نہ سمجھیں۔‘

پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ وارم اپ میچز میں بنگلا دیش اور انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

’ٹیم میں تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کا اچھا کامبینیشن ہے۔ کامران اکمل کی واپسی خوش آئند ہے۔ مصباح اور یونس خان دونوں ہی اچھی فارم میں ہیں۔‘

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.