25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی ٹیم حریف ٹیموں کیلئےخطرناک ہوگی وسیم اکرم
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی سکواڈ حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ وسیم اکرم کا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت خطرناک دکھائی دے رہی ہے۔ کھلاڑی بہت ریلیکس اور پراعتماد ہیں اگر یہ کچھ کردکھانے کے موڈ میں آجائیں تو پھر یہ سمجھ لیں کہ شکست حریف کا مقدر ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کپتان شاہد آفریدی پر بہت بھروسہ کرتے ہیں۔ عظیم فاسٹ بائولرکا خیال ہے کہ بوم بوم کی صورت میں ٹیم کو بہت دنوں بعد ایک اچھا لیڈر ملاہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شعیب اختر، عمرگل اور نوجوان جنیدخان کی شکل میں نہ صرف پاکستان کا پیس اٹیک بلکہ اسپین بولنگ کا شعبہ بھی مضبوط ہے ۔