25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وارم اپ، بنگلہ دیش کی شکست
اردو ٹائمز - مصباح الحق اور احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کی
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں احمد شہزار اور مصباح الحق کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو اٹھاسی رن سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے ان دونوں بلے بازوں کی شاندار اور جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے بنگلہ دیش کو دو سو چھیاسی رن کے ہدف دیا تھا۔
احمد شہزاد اور مصباح الحق نے بلترتیب ایک سو تین اور ایک سو رن بنائے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز قابل ذکر سکور نہیں بنا سکا۔ اس میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کے سابق کپتان اور سنیئر بلے باز یونس خان بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے خلاف بھی صرف پانچ رن بنا پائِے اور عبدالرزاق کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کامران اکمل بھی صرف ایک رن بنا پائے۔ کپتان شاہد آفریدی بھی چودہ کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ وہ اپنے چودہ رنز میں صرف چوکا لگا سکے۔
بنگلہ دیش کی طرف شکیب الحسن اور روبیل حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گر گئی لیکن اس ابتدائی نقصان کے باوجود جنید صدیقی نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔
جنید اٹھائیس گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے بلے باز اچھے آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور بنگلہ دیشی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔
بنگلہ دیش نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں کینیڈا کو نو وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اپنا دوسرا وارم اپ میچ اٹھارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔