5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
طبی عملے کے پہنچنے سے پہلے جیکسن مرچکے تھے،معالج کا عدالتی بیان
جنگ نیوز -
طبی عملے کے پہنچنے سے پہلے جیکسن مرچکے تھے،معالج کا عدالتی بیان
لاس اینجلس…امریکی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن طبی عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی مرچکے تھے۔ مائیکل جیکسن کی موت سے منسلک مقدمے کی سماعت کے تیسرے دن مارٹن بلاؤنٹ نامی طبی معاون نے بیان رکارڈ کرایا۔ بلاؤنٹ نے لاس اینجلس کی عدالت کو بتایا کہ جب وہ مائیکل جیکسن کے مینشن پہنچے تو وہ مردہ دکھائی دے رہے تھے، ان کا جسم ٹھنڈا پڑچکا تھا اور آنکھیں پتھراچکی تھیں۔گزشتہ روز ایک اور طبی معاون نے بھی اسی قسم کا بیان رکارڈ کرایا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ان کے پہنچنے سے 20 سے 30 منٹ پہلے جیکسن کی سانس رک چکی تھی۔