تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انگلش بولر اینڈرسن آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20، ون ڈے میچز نہیں کھیلیں گے

جنگ نیوز -
سڈنی…انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن آرام کی غرض سے آسٹریلیا کیخلاف دو ٹی20 اور تین ایک روزہ میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن فوری طور پر انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ10 روز مکمل آرام کر سکیں گے۔26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلے جانیوالے چوتھے ایک روزہ میچ سے پہلے اینڈرسن ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ اس طرح وہ آسٹریلیا کیخلاف دو ٹی20 میچ اور پہلے تین ایک روزہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔اس کے علاوہ وکٹ کیپربیٹسمین کریگ کیسویٹر فٹنس مسائل کے باعث انگلش ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ مائیکل لمب کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.