تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشز سیریز جیت کر انگلش ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پرآگئی

جنگ نیوز -
لندن...ایشزسیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد انگلش ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی، جبکہ تین ایک سے شکست کے بعد آسٹریلیا اس عالمی رینکنگ میں پاکستان سے صرف ایک درجے اوپر رہ گیا ہے۔انگلش ٹیم نے چوبیس سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ایشزسیریز جیت کر نہ صرف کینگروز کا غرور خاک میں ملا دیا ہے بلکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اس سے پہلے تیسرے نمبر پر سری لنکا تھی جو اب چوتھے نمبر پر ٹکی ہوئی ہے۔ایشیزسیریز میں1۔3کی فتح سے انگلینڈ نے تین قیمتی پوائنٹ حاصل کئے، مزید دو پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد انگلش ٹیم دوسری پوزیشن پر جاسکتی ہے۔ٹیسٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیابدستور پانچویں پوزیشن پر ہے، لیکن ایشزسیریز میں شکست سے وہ تین پوائنٹ کھو چکی ہے ،اور پاکستان سے صرف ایک درجے اوپر ہے، ٹاپ پوزیشن پر128پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا موجود ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.