تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان:مختلف واقعات میں12افراد ہلاک،25زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں12 افراد ہلاک جبکہ25افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کوئٹہ سے مستونگ جانے والی کوچ الٹنے سے تین افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ۔مسلم باغ کے قریب پک اپ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں دو گروہوں میں تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پر گنداخہ کے مقام پرڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے چمن میں معمولی تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیا۔پاک افغان سرحد پر بھی فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص غلام سرور کی جان چلی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.