تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نئے گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے صدر کی مشاورت، لطیف کھوسہ کی طلبی

جنگ نیوز -
کراچی …گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد صدرآصف علی زرداری کی نئے گورنر کی تقرری کیلئے پارٹی رہنما ؤں سے مشاورت جاری ہے، صدر نے اس سلسلے میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،وزیراعظم کے مشیر لطیف کھوسہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کو کراچی طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری بلاول ہاؤس میں آج پارٹی رہنماؤں سے نئے گورنر پنجاب کی تقرری پر مشاورت کریں گے۔سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر سے بھی بلاول ہاؤس میں صدر ملاقات کریں گی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاہے کہ صدر سے لطیف کھوسہ کی متوقع ملاقات میں پنجاب کی گورنر شپ کے امیدوار پر بھی بات ہوگی ۔لطیف کھوسہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی آتے جاتے رہتے ہیں اور آج پارٹی ملاقاتوں کیلئے آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.