5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: پی آئی بی میں فائرنگ، متحدہ کا کارکن ہلاک،ہنگامہ آرائی جاری
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی پی آئی بی کالونی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کی ہلاکت کے بعد شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے یاور عباس کو ہلاک کردیا ، جس کے بعد لوگوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس دوران پولیس پر بھی شدید پتھراؤ کیا گیا ، جس سی ڈی ایس پی نیو ٹاؤن فخرالاسلام شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ہنگامہ آرائی کا سلسلہ تین ہٹی تک پھیل چکا ہے، جہاں دوبسوں ، موٹرسائیکل اور ایک دکان کو بھی آگ لگادی گئی۔