5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اعصام الحق کل سڈنی اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلیں گے
جنگ نیوز -
سڈنی . . . . ٹینس اسٹار اعصام الحق کل سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلیں گے۔اعصام الحق کیلئے نئے سال کی شروعات کچھ اچھی نہیں ہوئیں،انہیں اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ہمراہ چنئی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔ اب اعصام الحق سڈنی اوپن میں روہن بوپنا کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں جہاں کل ان کا مقابلہ میزبان ملک کےcarsten ball اور motosevicسے ہو گا۔ اعصام الحق سڈنی اوپن کے سنگلز مقابلوں کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکے ۔