تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیراعظم کا نوازشریف کو فون، ن لیگ کے ایجنڈے پر ہاں کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کی جانب سے دیئے گئے دو نکاتی ایجنڈے پر تین روزہ الٹی میٹم ختم ہونے سے ایک روز قبل میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے اپنا جواب ہاں میں دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس کی جانب باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم کی سیاسی بصیرت اور پختگی کو سراہاہے۔ وزیراعظم نے نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے ان کے ایجنڈے پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ 45روز میں اس ایجنڈے پر عمل درآمد کی کوشش کرینگے، انہوں نے اس حوالے مسلم لیگ ن سے تعاون بھی طلب کیا ، جس پر نوازشریف نے انہیں بتایا کہ اسحق ڈار کی سربراہی میں ن لیگ کی تین رکنی کمیٹی ان سے تعاون کرینگے۔ وزیراعظم کی جانب سے ن لیگ کی قیادت سے رابطے کے بعد پنجاب میں آنے والا ممکنہ سیاسی طوفان تھم گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے 4جنوری کو اپنا 10نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا، جس میں کرپٹ وزراء کی برطرفی، عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد، احتساب کمیشن کا قیام اور آزاد الیکشن کمیشن کی تنظیم وغیر ہ کے مطالبا ت شامل تھے، انہوں نے حکومت کو ہاں کیلئے تین روز کا الٹی میٹم دیا تھا ، جس کے بعد ناں کی صورت میں پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.