تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان ریجن میں بھی سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان ریجن میں بھی سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کے لئے حکومت کے اس فیصلے پر عمل درآمد سہ پہر12 بجے کے بعد سے شروع کر دیا گیا ہے جس میں ملتان ریجن کے شہر وہاڑٰی ، خانیوال ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں شامل ہیں سی این سی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سی این جی پمپ مالکان میں بھی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پریشانی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پریشان ہے اور اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا اس لئے کھبی سی این جی بند کرتی ہے اور کبھی پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اتار چڑھاؤ کرتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.