تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خلیجی ممالک ایران پر پابندیاں عائد کرنے پر توجہ دیں،ہلیری

جنگ نیوز -
ابوظہبی ... امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے پر توجہ دیں۔ ہلیری کلنٹن نے ابوظہبی آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خلیجی ممالک ایرانی جوہری عزائم کے پیش نظر پر تہران پر پابندی عائد کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ دیں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے مقبوضہ مشرقی بیت القدس میں ہوٹل کی عمارت گرا کر اس کی جگہ یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کرنے پر اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس صورت حال کو پریشان اور دو ریاستی حل کے حصول میں رکاوٹ قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.