تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی جاری ہے جس سے گھریلو خواتین شدید پریشان ہیں۔لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو، مغل پورہ ، اچھرہ بند روڈ، بکرمنڈی، حبیب اللہ روڈ پر گذشتہ دو ہفتوں سے پریشر کم ہوگیا ہے خصوصا صبح چھ بجے سے دس ببجے اور دوپہر چار سے آٹھ بجے چولہے ٹمٹمانے لگتے ہیں اور سالن اور روٹیاں پکانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں خواتین کے مطابق روٹیاں توے پر پڑی پڑی ربڑ بن جاتی ہیں اسی طرح ہوٹل والوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے اور گیس کے ساتھ لکڑیاں بھی چولہوں میں ڈالی جاتی ہیں تاہم کہیں آگ کی حدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ صبح سرکاری ملازمین،دکانداروں اور سکول جانے والے طلبہ و طالبات کو ناشتہ بھی نہیں ملتا اور وہ بھوکے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.