5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حج اسکینڈل : ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کو کیس سے ہٹانے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں جاری حج اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے، وسیم احمد کو کیس سے ہٹا دیا جائے۔ آج کی سماعت کے دوران وزیر داخلہ رحمن ملک کا بیان پیش کیا گیا جس کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ایس ایم ایس نہیں جس پر عدالت نے انہیں کیا کہ وہ وکیل صفائی نہیں اس لئے بیٹھ جائیں۔ چیف جسٹس نے ایک موقع پر ریمارکس دیئے کہ وسیم احمد رہا اور کیس خراب ہوا تو کسی کو نہیں بخشیں گئے۔ جسٹس رمدے نے ایک موقع پر ریمارکس دیئے کہ وسیم احمد کرمنلز کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔