تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیر اعلیٰ پنجاب میانوالی میں ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کرینگے

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج میانوالی جائیں گے جہاں سیلاب زدہ علاقوں میں تیسرے موبائیل ہیلتھ ہونٹ کا افتتاح کریں گے۔مظفر گڑھ اور راجن پور کے بعد فراہم کیا جانے والا یہ تیسرا یونٹ ہے۔ چھ کروڑ روپے مالیت کے یونٹ میں ڈاکٹر،لیڈی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہوگا جبکہ اس میں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، زچہ بچہ وارڈ اور ایک مکمل لیبارٹری بھی موجود ہے۔ افتتاحی تقریب نواحی آبادی مدھوڑاں والا میں ہوگی اس موقع پر جلسہ بھی ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.