تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ای سی ایل سے راوٴشکیل کا نام سرکاری پالیسی کے تحت نکلوایا،رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حج اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کو پیش کئے جانے والے تحریری بیان میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے اعتراف کیا ہے کہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام انہوں نے نکلوایا تھا تاہم یہ عمل سرکاری پالیسی اور مجاز اختیار کے تحت کیاگیا۔رحمان ملک کا تحریری بیان ، ایف آئی اے نے قلم بند کرکے سپریم کورٹ میں پیش کیا ، اس بیان میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ یہ سرکاری پالیسی ہے کہ اگر نیب کسی ملازم کے خلاف صرف تفتیش کررہا ہو تو بھی اس ملازم کو ترقی کا موقع ملنا چاہیئے ، اسی پالیسی کے تحت راؤ شکیل کا بطور ڈی جی حج تقرر ہوا اور اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت پر نام ای سی ایل سے نکالا گیا، ان کاکہناہے کہ نام ایس ایم ایس کے بجائے سیکرٹری داخلہ کوتحریری ہدایت دے کرخارج کرایاگیا، اور یہ تحریر فائل میں موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.