تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہالی ووڈ فلم ”مارننگ گلوری “کا لندن میں پریمئر شو

جنگ نیوز -
لندن ... Harrison Fordاور Rachel McAdams کی نئی مزاحیہ فلم مورننگ گلوری کا لندن میں پریمئر شو ہوا۔پریمئر شو کے موقع پر فلم کی کاسٹ اور عملہ موجود تھا۔ شائقین فلم نے Harrison Ford اور Rachel McAdams کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ان فنکاروں نے تصاویر بنوائیں اور اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیے۔ مورننگ گلوری کی کہانی ٹی وی پر نشر ہونے والے مارننگ شوز کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں ہدایت کار راجر مائیکل نے صبح کی نشریات سے منسلک معاملات کا ہلکے پھلکے انداز میں احاطہ کیا ہے۔مورننگ گلوری 21 جنوری کو برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.