تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دو روز میں پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ دو روز کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش ،پہاڑوں پر برف باری اور دھند کی شدت میں کمی کاامکان ہے ۔اسکردو کے بالائی علاقوں میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات ا ور جمعے کو اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختوخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے، جہلم،سیالکوٹ،بہاولپور، ملتان،جھنگ،اوکاڑہ،لاہور،فیصل آباد،سکھر،نوابشاہ اور ملحقہ علاقون میں دھند چھائی رہی۔ اسکردو اور گردونواح میں گزشتہ روز کی برف باری کے بعدسردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک اور ادویات کے حصول میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔غذرکے بالائی علاقوں میں موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، چمن اور پشین سمیت شمالی بلوچستان کے تمام اضلاع میں موسم خشک ہے یہاں طویل خشک سالی سے زرعی اراضی بنجر پڑی ہے ۔آج کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی10ڈگری ریکارڈ کیاگیا،گوپس اور پاراچنار میں منفی9،ہنزہ منفی8اور اسکردومیں منفی6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.