5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ ، 100انڈیکس 12281پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ا تار چڑھاؤ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا اور انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔سرمایہ کار بینکنگ اسٹاک میں سرگر م نظر آئے اور ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار 354 پوائنٹس پر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا مگر زیادہ دیر تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس 14پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار 281پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم14 کروڑ 31 لاکھشیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 47پیسے اضافے کے ساتھ30 روپے39 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس66 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار 14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔