5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایری زونا فائرنگ میں ہلاک افرادکے لواحقین کے غم میں شریک ہیں ،اوباما
جنگ نیوز -
ٹوسان ... امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ ایری زونا فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں ۔ ٹوسان میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ برے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ایری زونا میں فائرنگ کے اس واقعے کی مختلف وضاحتیں نہ کی جائیں۔ کسی کو بھی علم نہیں کہ واقعے کے محرکات کیا تھے اور قاتل کے ذہن میں کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ زخمی رکن کانگریس گبرئیل گفرڈ زکی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔